32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھارت نے دوسری ایشیئن ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں ریکارڈ قائم کردیا

بھارت نے دوسری ایشیئن ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں ریکارڈ قائم کردیا


بھارت نے دوسری ایشیئن ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں مردوں کے ڈبلز، خواتین کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں طلائی تمغوں کی ہیٹ ٹرک حاصل کرکے تاریخ رقم کرلی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کسی بھی ایشیائی یا عالمی ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں کوئی ملک یہ اعزاز حاصل  نہیں کرسکا ہے۔

بھارت کے ابھے سنگھ اور ویلاون سینتھل کمار کی جوڑی نے مینز ڈبلز فائنل میں پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال کو 88 منٹ میں 1-3 سے شکست دے، جبکہ ویمن ڈبلز میں  بھارت کی جوشنا چنپا اور اناہت سنگھ کی جوڑی نے امانی اور زن ینگ یی (ملائیشیا) کی جوڑی کو ایک گھنٹہ پانچ منٹ میں 0-3 سے زیر کیا۔

ابھے سنگھ اور اناہت سنگھ نے ملائیشیا کے امیشین راج چندرن اور ریچل آرنلڈ کو 0-2 سے شکست دے کر مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس طرح ابھے سنگھ اور اناہت سنگھ نے 2،2 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات