29 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیافریقا دو ٹکڑوں میں تقسیم ہونے جارہا ہے، ماہرین نے خطرے ی...

افریقا دو ٹکڑوں میں تقسیم ہونے جارہا ہے، ماہرین نے خطرے ی گھنٹی بجادی


ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ افریقا ٹوٹ کر دو ٹکڑوں میں تقسیم ہونے جارہا ہے۔

قفریقی خطے کے دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوجانے کے عمل کو East African Rift کہتے ہیں۔ یہ ایک فعال ٹیکٹونک رِفٹ زون ہے جو لاکھوں سال سے جاری ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کی رفتار میں اضافے کے بارے میں وارننگ جاری کردی ہے۔

اس رفٹ کی لمبائی تقریباً 6,500 کلومیٹر (بحیرہ احمر سے مراکش) تک پھیلی ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق افریقن پلیٹ دو حصوں میں تقسیم ہوگی جس میں سے بڑا حصہ Nubian Plate اور دوسرا حصہ Somali Plate ہوگا۔

یہ رفٹ تقریبا 6 سے7 ملی میٹر فی سال تھی لیکن اب 8 ملی میٹر فی سال ناپی گئی ہے۔

مزید برآں زمین کے اندر گہرائی میں موجود گرم ترین چٹانوں کا خطہ جسے “superplume” کہتے ہیں، کرسٹ کو اوپر دھکیل رہا اور رِفٹنگ کو تیز کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 2005 میں ایتھوپیا میں 35 میل لمبی دراڑ نمودار ہوئی جبکہ 2018 میں کینیا میں سڑکوں پر بڑا شگاف ظاہر ہوا، یہ سب براہِ راست اسی رفٹ سے جُڑا ہے۔ اگر یہ رفتار برقرار رہی، تو اگلے 10 لاکھ سالوں میں ایک نیا سمندر ظاہر ہوسکتا ہے جسے کچھ سائنسدان “چھٹا سمندر” کہہ رہے ہیں۔

اس کے بعد افریقا کا ٹوٹا ہوا مشرقی حصہ جس میں صومالیہ، ایتھوپیا، کینیا، تنزانیہ ہوگا، ایک الگ “چھوٹا براعظم” بن سکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات