27 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ52 برس بعد چینی شخص کی آنت سے ٹوٹھ برش نکال لیا...

52 برس بعد چینی شخص کی آنت سے ٹوٹھ برش نکال لیا گیا


— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

64 سالہ چینی شخص کی آنت سے 52 برس قبل نگلا گیا ٹوٹھ برش نکالیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ڈاکٹروں نے پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال پہنچنے والے 64 سالہ شخص کی آنت سے ٹوتھ برش نکال لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں یانگ نامی چینی شخص پیٹ میں درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا تو ڈاکٹروں نے نظام انہضام کی باقاعدہ جانچ کے دوران چھوٹی آنت میں اجنبی چیز دریافت کی۔

چیک اپ کے بعد معلوم ہوا کہ آنت میں 17 سینٹی میٹر کا ٹوٹھ برش پھنسا ہوا ہے، طبی ماہرین نے فوری اینڈوسکوپک سرجری کرتے ہوئے تقریباً 80 منٹ میں برش نکال لیا، جو گزشتہ 52 برس سے چینی شخص کے پیٹ میں پھنسا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یانگ نے 12 برس کی عمر ٹوتھ برش نگل لیا تھا، تاہم اُس وقت اس نے خوف کے سبب اپنے والدین کو اس حوالے سے نہیں بتایا۔ اسے امید تھی کہ ٹوٹھ برش خودبخود تحلیل ہو جائے گا اور اس کی زندگی معمول کے مطابق گزرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چونکہ مذکورہ شخص نے کبھی اس حوالے سے تکلیف محسوس نہیں کی تھی، اس لیے یہ بات بھول بھی گیا تھا۔

طبی ماہرین کے مطابق، اتنے طویل عرصے تک آنت میں ٹوتھ برش کے رہنے سے آنتوں کو نقصان پہنچ سکتا تھا، آنتوں میں سوراخ ہونے کی صورت میں یہ جان لیوا بھی ثابت بھی ہوسکتا تھا تاہم خوش قسمتی سے یانگ کی آنتوں میں ٹوٹھ برش ایک کونے میں رہا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات