27 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکینیا، حکومت مخالف مظاہرے، پولیس فائرنگ سے 16 افراد ہلاک

کینیا، حکومت مخالف مظاہرے، پولیس فائرنگ سے 16 افراد ہلاک


کینیا میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی، زیادہ تر پولیس فائرنگ سے جان کی بازی ہار گئے۔

ایمنسٹی کینیا کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں متنازع مالیاتی بل پر ملک گیر احتجاج کا ایک سال مکمل ہوگیا، گذشتہ برس کے احتجاجی مظاہروں میں بھی کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دارالحکومت نیروبی سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 400 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

ایمنسٹی کینیا کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں مظاہرین، صحافی اور پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ حکومت نے میڈیا کو احتجاج کی براہ راست کوریج سے روک دیا ہے۔

احتجاج سے متعلق حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 2 مقامی چینل آف ایئر کردیے گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات