28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومغزہ لہو لہوچیک ری پبلک: جعلی کلینک کے ذریعے 1 لاکھ 85 ہزار ڈالر...

چیک ری پبلک: جعلی کلینک کے ذریعے 1 لاکھ 85 ہزار ڈالر کمانے والا خاندان گرفتار


مشرقی یورپی ملک چیک ری پبلک میں جعلی ڈینٹل کلینک چلانے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان جعلی کلینک کے ذریعے 1 لاکھ 85 ہزار ڈالر کی خطیر رقم کما چکے تھے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چیک پولیس نے بتایا کہ انہوں نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر بغیر کسی لائسنس کے جعلی ڈینٹل کلینک میں مریضوں کا علاج کرتے تھے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دارالحکومت پراگ کے جنوب مشرق میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیولِیکوف بروڈ نامی قصبے میں تین افراد کے خاندان نے اپنے گھر میں دو برس قبل ایک کلینک کھولا جس میں علاج کے لیے درجنوں افراد آتے تھے۔

تینوں افراد پر غیر قانونی کاروبار، جسم کو نقصان پہنچانے کی کوشش، چوری اور غیر قانونی پیداوار اور نارکوٹکس، سائیکوٹروپک مرکبات اور زہر کے استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جس کے بعد انہیں آٹھ سال تک کی سزا کا سامنا ہے۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ بیٹا انٹرنیٹ پر دیکھ کر دانت نکالنے وغیرہ جیسے پروسیجر کرتا تھا جبکہ 50 سالہ والدہ (جو کہ پیشے سے نرس ہیں) اس کی معاون کے فرائض انجام دیتی تھیں اور مٹیریل فراہم کرتی تھیں۔ 44 سالہ والد پروستھیٹک ڈیواسز بناتے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات