28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںچین اور پاکستان کا باہمی امور پر مؤقف میں ہم آہنگی پر...

چین اور پاکستان کا باہمی امور پر مؤقف میں ہم آہنگی پر اظہارِ اطمینان


—فائل فوٹو

بیجنگ میں پاکستان اور چین کی اقوامِ متحدہ سے متعلق پانچویں مشاورت ہوئی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سفیر نبیل منیر، چینی وفد کی قیادت وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ افسر شین بو نے کی۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین نے اقوامِ متحدہ اور عالمی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر علاقائی و عالمی امن و سلامتی پر بات چیت کی گئی، دونوں ممالک نے باہمی امور پر مؤقف میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاکستان اور چین نے اقوامِ متحدہ سمیت کثیر الجہتی اداروں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سفیر نبیل منیر اور چینی نائب وزیرِ خارجہ ماؤ دی یو کی بھی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر پاک چین تزویراتی شراکت داری کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات