28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںوسطی و شمال مغربی ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع

وسطی و شمال مغربی ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع


فوٹو سوشل میڈیا

بھارت کی وسطی اور شمال مغربی ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی ریاست اتر پردیش اور جنوبی ریاستوں تامل ناڈو اور کیرالہ میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں سے درخت اور سائن بورڈز گر گئے، جبکہ مختلف اضلاع میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

شدید بارشوں کے باعث کیرالہ کے تین اضلاع میں ریڈ الرٹ اور سات میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ادھر کرناٹکا میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین چار روز میں پورے ملک میں پھیل جائے گا۔ رواں برس مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات