28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِاعظم نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ان کی نشست پر جا...

وزیرِاعظم نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا


قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے بھی ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا۔

وزیرِ اعطم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی اُن کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا، اس کے علاوہ اراکینِ قومی اسمبلی سے بھی وزیرِ اعظم نے ملاقات کی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے، کاربن لیوی میں کٹوتی کی اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے ایوان میں گھاٹے کا بجٹ پیش کیا، کل جو گرانٹس منظور ہوئیں وہ منصفانہ نہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ بجٹ میں نوجوان، خواتین اور ماحولیاتی تبدیلی کو نظر انداز کیا گیا، جنوبی پنجاب کے سرائیکی وسیب کے لیے کوئی پیسہ نہیں رکھا گیا۔

عامر ڈوگر نے اسے آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات