امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تُلسی گبارڈ کا کہنا ہے کہ نئی انٹیلیجنس رپورٹ ٹرمپ کی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تُلسی گبارڈ نے کہا ہے کہ ایران اگر انہیں دوبارہ تعمیر کرنا چاہے تو تینوں جوہری تنصیبات کی ازسرِنو تعمیر کرنی ہوں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران کو نطنز، فردو اور اصفہان جوہری تنصیبات کی تعمیرِ نو میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
تُلسی گبارڈ کا کہنا ہے کہ پروپیگنڈا میڈیا نے ہمیشہ کی طرح اپنا پرانا حربہ استعمال کیا ہے، پروپیگنڈا میڈیا نے خفیہ انٹیلیجنس رپورٹس کے صرف مخصوص حصے جاری کیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پروپیگنڈا میڈیا کا مقصد صدر ٹرمپ کی فیصلہ کُن قیادت اور تاریخی مشن انجام دینے والے بہادر فوجیوں کو کمزور دکھانا تھا۔