28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومتجارتی خبریںملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی

ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی


—فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 20 جون کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 2.60 ارب ڈالرز کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 20 جون تک 14.39 ارب ڈالرز رہے، کمرشل قرض کی ادائیگی پر اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.65 ارب ڈالرز کم ہوئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ کے ذخائر 20 جون تک 9.06 ارب ڈالرز رہے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.13 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے 5.33 ارب ڈالرز رہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق رواں ہفتے حکومتِ پاکستان کے 3.1 ارب ڈالرز کمرشل قرض کی رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی، اسٹیٹ بینک کو رواں ہفتے حکومتِ پاکستان کے لیے کثیر جہتی ذرائع سے 50 کروڑ ڈالر ز بھی موصول ہوئے۔

پاکستان کے مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق حکومت کے لیے موصول ہوئی رقم 27 جون کے زرِمبادلہ ذخائر میں شامل ہو گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات