27 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمجھے ’دنگل‘ کو بین نہیں کرنا چاہیے تھا: مریم اورنگزیب

مجھے ’دنگل‘ کو بین نہیں کرنا چاہیے تھا: مریم اورنگزیب


— فائل فوٹو

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مجھے بھارتی اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ پر پابندی عائد کرنے کا پچھتاوا ہے۔

حال ہی میں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے معروف کامیڈین و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف موضوعات پر بات کی۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے جب سوال پوچھا کہ ایک سمجھوتہ جو آپ کو نہیں کرنا چاہیے تھا؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ فلم ’دنگل‘ پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی۔

صوبائی وزیر کے جواب پر وضاحت طلب کرتے ہوئے میزبان نے مزید سوال پوچھا کہ آپ نے تو بہت پرانی بات کردی، اُس وقت پابندی کیوں لگائی تھی؟

مریم اورنگزیب نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے وہ فلم نہیں دیکھی تھی، میں اسی دن وزیر اطلاعات بنی تھی اور ہماری سینسر بورڈ کے ساتھ جو میٹنگ ہوئی اس میں فلم پر پابندی لگانے کی وجوہات بتائیں گئیں ان کی بنیاد پر ’دنگل‘ پر پابندی لگا دی۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ویسے بھی اس وقت بھارتی فلموں پر پہلے سے ہی پابندی لگی ہوئی تھی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میں نے ڈیڑھ برس بعد فلم دیکھی تو احساس ہوا کہ اس پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی۔ مجھے اس کا اب بھی پچھتاوا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات