فنانس بل 2025ء میں شامل انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں ترمیم منظور کر لی گئی جس کے تحت یکم جولائی سے پراپرٹی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 1.5 فیصد اضافہ ہو گا۔
بل کے مطابق یکم جولائی سے 5 کروڑ روپے تک کی پراپرٹی کی فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس 3 فیصد سے بڑھا کر 4.5 فیصد ہو گا، یکم جولائی سے 5 سے 10 کروڑ تک کی پراپرٹی کی فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس 3.5 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد ہو گا۔
یکم جولائی سے 10 کروڑ سے زائد کی جائیداد کی فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے بڑھا کر 5.5 فیصد ہو گا۔
دوسری جانب نئے مالی سال کے فنانس بل میں پراپرٹی کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس میں 1.5 فیصد کمی کی گئی ہے۔
بل کے مطابق یکم جولائی سے 5 کروڑ کی پراپرٹی کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس 3 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد ہو گا۔
یکم جولائی سے 5 سے 10 کروڑ روپے تک مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر ودہولڈنگ ٹیکس 3.5 فیصد کے بجائے 2 فیصد ہو گا۔
یکم جولائی سے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد ہو گا۔