28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومانٹرٹینمنٹغوطہ خور نے جھیل سے گمشدہ ہیرے کی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی

غوطہ خور نے جھیل سے گمشدہ ہیرے کی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی


تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں غوطہ خور نے جھیل سے گمشدہ ہیرے کی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ایک پیشہ ور تیراک تفریح کےلیے آنیوالی خاتون کی جھیل میں گرنے والی ہیرے کی انگوٹھی تلاش کرکے واپس لے آیا۔ 

خاتون کے مطابق وہ اپنے بیٹے اور اسکی بیس بال ٹیم کے ساتھ اتوار کوپوسم کنگڈم جھیل کے بیچ ایریا پر گئی تھی۔

جہاں انھیں معلوم ہوا کہ انکی شادی کی ہیرے کی انگوٹھی جو کہ 1910 میں تیار کی گئی تھی وہ جھیل میں گر گئی ہے۔ 

ابتدا میں تو بیس بال ٹیم، انکے والدین اور بچوں کے گرینڈ پیرنٹس (نانا نانی اور دادا دادی) نے علاقے میں اسے تلاش کیا لیکن انگوٹھی نہ ملی۔ جس پر اس خاتون نے بلیو ڈائیورز سرچ اینڈ ریکوری کے ریان پریگمور سے مدد لی۔ 

غوطہ خور ریان پریگمور نے بتایا کہ تیز ہواؤں کے باعث پانی کی لہروں نے تلاش کافی مشکل بنادی تھی اور اس نے چند گھنٹوں بعد تلاش کا کام روک دیا تھا۔ لیکن دوسرے دن جب موسم پرسکون تھا تو وہ واپس آیا اور شام تک اس نے انگوٹھی ڈھونڈ نکالی۔ 

انگوٹھی ملنے پر خاتون کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چند دنوں سے خود کو ذہنی طور پر تیار کر رہی تھی کہ اب یہ انگوٹھی کھو چکی اور واپس نہیں ملے گی، یہ میرے لیے بہت اہم تھی، لیکن بلآخر یہ مل گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات