28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی وزیر دفاع اور جنرل پریس بریفنگ میں صحافیوں پر برس پڑے

امریکی وزیر دفاع اور جنرل پریس بریفنگ میں صحافیوں پر برس پڑے


پینٹاگون میں آج امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ڈین کین کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے صحافیوں سے تلخی کے ساتھ بات کی۔

 ایک صحافی نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف ڈین کین سے پوچھ لیا کہ کیا آپ پر اپنا مؤقف بدلنے کیلئے صدر ٹرمپ نے دباؤ ڈالا ہے۔

امریکی وزیر دفاع  نے کہا کہ امریکی افواج نے انتہائی مہارت سے اپنا مشن مکمل کیا، ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کیا گیا، کچھ امریکی چینل من گھڑت رپورٹ چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  تنقید کرنے والے نہیں چاہتے کہ صدر ٹرمپ کامیاب ہوں، یہ لوگوں کا ذہن خراب کرتے ہیں، ٹرمپ پر تنقید کے لیے امریکی فوج کے آپریشن کو کم تر بنارہے ہیں، امریکا نے تاریخی کامیابی حاصل کی، آئی اے ای اے اور سی آئی اے کی رپورٹس میں بھی بتایا گیا کہ اسرائیلی اور امریکی حملے میں ایران ایٹمی تنصیبات کو نقصان ہوا، یہ نقصان کئی برس میں ختم ہوگا۔

پینٹاگون حکام کا کہنا تھا کہ قطر پر ایرانی میزائل حملوں کو امریکی افواج نے مہارت سے ناکام بنایا، ایران پر حملوں اور ایئر بیس پر ایرانی حملے ناکام بنانے میں امریکی فوج کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات