25 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومجرم و سزااسمگلنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن؛ ایئرپورٹ ودیگر مقامات سے 17 کروڑ...

اسمگلنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن؛ ایئرپورٹ ودیگر مقامات سے 17 کروڑ کی منشیات برآمد


اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کے دوران ایئرپورٹ اور دیگر مقامات سے 17 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران مختلف شہروں میں 7 بڑی کارروائیاں کی گئیں۔

اے این ایف آپریشنز کے دوران 2 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 17 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 292.41 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمان جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 970 گرام آئس برآمد ہوئی، جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں قطر جانے والے مسافر کی واسکٹ کی تلاشی کے دوران 850 گرام آئس برآمد ہوئی اور اسے بھی حراست میں لے لیا گیا۔

سیالکوٹ کے پیرس روڈ پر واقع ایک کوریئر آفس میں کارروائی کے دوران ملزم سے 1.2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کے انکشافات پر مزید کارروائی کرتے ہوئے محمد پورہ کے قریب ایک سرجیکل اسٹور سے 490 گرام آئس بھی قبضے میں لی گئی۔

اُدھر شکارپور سکھر روڈ پر ایک گاڑی سے 34.5 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جس میں 2خواتین سمیت 4افراد کو حراست میں لیا گیا۔ لاہور کے کلمہ چوک کے قریب ایک رکشہ کی تلاشی کے دوران 2.4 کلوگرام افیون برآمد کی گئی اور رکشہ سوار ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

بلوچستان میں ہزارگنج کوئٹہ کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 81 کلوگرام افیون اور 111 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، جب کہ پنجگور کے علاقے بونستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 60 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہےاے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں ملک کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم کا حصہ ہیں اور یہ مہم آئندہ بھی اسی شدت سے جاری رہے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات