اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
امریکی صدر کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی کوشش ہے کہ ابراہم معاہدے کو وسعت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔
وٹکوف نے کہا کہ اُمید ہے جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے جن کے بارے میں کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا، یہ عمل مشرق وسطیٰ میں توازن لائے گا۔