26 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںارشد ندیم، اسنوکر پلیئرز سمیت قومی ہیروز کی نقد انعامات سے پذیرائی

ارشد ندیم، اسنوکر پلیئرز سمیت قومی ہیروز کی نقد انعامات سے پذیرائی


کراچی (نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) عالمی اور ایشیائی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیروز میں بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نقد انعامات دئیے، مشیرِ وزیراعظم برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے،اس موقع پر وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی اور ڈی جی پی ایس بی محمد یاسر پیرزادہ بھی موجود تھے، جن کھلاڑیوں کو ایوارڈ دئیے گئے ان میں اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 20لاکھ جبکہ ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو چھ لاکھ روپے، اسنوکر کھلاڑی احسن رمضان اور محمد آصف کو پانچ، پانچ لاکھ روپے ، نسیم اختر کو ایک لاکھ روپے دیے گئے۔ ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی انعامات دیے گئے۔ دریں اثنا پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے کھیلوں کی مختلف فیڈریشنوں کو3 کروڑ 29 لاکھ سالانہ اور 3 کروڑ 10 لاکھ روپے خصوصی گرانٹ جاری کردی گئی۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن 1کروڑ، اسکواش، والی بال اور ہینڈ بال فیڈریشنز 50، 50لاکھ، سوئمنگ فیڈریشن و ٹیبل فیڈریشنز 22لاکھ 50ہزار، بلڈنگ اور ٹین پن باؤلنگ فیڈریشنز25، 25لاکھ ، الپائن کلب 21 لاکھ ،رگبی یونین، تائیکوانڈو اور بیڈمنٹن فیڈریشنز 11،11لاکھ، ونٹر اسپورٹس، شوٹنگ ایسوسی ایشن وجوجِتسو فیڈریشن20، 20 لاکھ ، کراٹے، کبڈی اور ریسلنگ فیڈریشنز کو 30،30لاکھ ، سیلنگ، ٹینس اور ووشو فیڈریشنز10،10 لاکھ، سالانہ گرانٹ دی گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات