کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد آصف ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست کھاگئے۔ کولمبو میں سیمی فائنل میں ملائیشیا کے تھور چوہان لونگ نے محمد آصف کو شکست دی۔ محمد سجاد اور اویس منیر پہلے ہی پری کواٹر فائنل میں شکست کھاگئے تھے ۔ پاکستان اسنوکر ٹیم اب ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں مقابلہ کرے گی۔