29 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومقومی خبریںیکم جون سے ابتک 57 کم شدت کے زلزلے ریکارڈ

یکم جون سے ابتک 57 کم شدت کے زلزلے ریکارڈ


—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یکم جون 2025ء سے اب تک 57 کم شدت کے زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ موسمیات کے مطابق نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر حالیہ زلزلے کے جھٹکوں کی سرگرمی کی نگرانی کر رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 1.5 سے 3.8 کے درمیان ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلوں کا یہ سلسلہ لانڈھی فالٹ لائن کی سرگرمی کے باعث سامنے آیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ جھٹکے معمولی نوعیت کے ہیں اور زلزلہ خیز علاقوں میں عام ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات