31 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹیاسر حسین نے والدہ کی قبر کے پاس کا آنکھوں دیکھا حال...

یاسر حسین نے والدہ کی قبر کے پاس کا آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا


یاسر حسین — فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایت کار یاسر حسین اپنی والدہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کےلیے گئے تو قبرستان سے متعلق آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے والدہ کی قبر کی چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنے حالیہ تجربے کو خوشگوار قرار دیا۔

یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ایک تصویر قبرستان میں نصب واٹر کولر کی ہے جس پر ان کی والدہ کا نام درج ہے۔ واٹر کولر پر لکھا ’برائے ایصالِ ثواب زوجہ خادم حسین‘ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قبرستان کے باہر لوگوں کو اس گرم موسم میں ٹھنڈا پانی پیتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔

یاسر حسین نے لکھا کہ ہم نے اسے (واٹر کولر کو) چار پانچ سال پہلے لگایا تھا، یہ اب بھی فعال ہے اور لوگوں کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔ یہ ایک چھوٹی سی خدمت تھی، جو ہم کر کے بھول گئے تھے لیکن آج میں نے بچوں اور بائیکرز کو روک کر پانی کی بوتلیں بھرتے دیکھا تو خوشی ہوئی۔

اداکار نے مزید لکھا کہ اب ہم یہ کام دوبارہ کہیں اور کریں گے اور اسے بھی پوسٹ کریں کیونکہ یہ ایک خوبصورت احساس ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ بھی ایسا محسوس کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات