کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو قومی کیمپ کے دوران ملنے والی پاکٹ منی بھیج دی گئی ہے، جو پانچ ہزار چھ روپے بنتی ہے، ذرائع کے مطابق ڈیلی الائونس دینا پی ایچ ایف کی ذمے داری ہے، پاکٹ منی پی ایس بی دیتا ہے تاکہ کھلاڑی شیو، بال تراشنے اور دیگر چھوٹے موٹے کام میں استعمال ہوسکے، ترجمان نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان یا کسی کھلاڑی کو پی ایس بی ظہرانے پر مدعو نہیں کیا بلکہ ایک نجی چینل نے مختلف گیمز کے کھلاڑیوں کو اسلام آباد بلایا ہے ۔