31 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومتعلیم اور صحتکیا پھل کھانے سے ڈیمنشیا کا خطرہ کم ہوجاتا ہے؟

کیا پھل کھانے سے ڈیمنشیا کا خطرہ کم ہوجاتا ہے؟


— فائل فوٹو 

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک خاص قسم کا پھل ڈیمنشیا کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔

امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں دماغی افعال پر بلیو بیری کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق بلیو بیری ان افراد کے لیے قابل ذکر فوائد پیش کرتی ہے جو اپنی یادداشت کو بہتر بنانا چاہتے ہوں اور یہ ڈیمنشیا ہونے کے امکانات کو بھی کم کر سکتی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بلیو بیری کے اندر پائے جانے والے اہم غذائی اجزاء دماغی افعال کو بہتر بناتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلیو بیریز کی تھوڑی سی مقدار بھی انسان کے لیے بہتر فیصلہ سازی، منصوبہ بندی اور ٹاسک مینجمنٹ کی مہارتوں کے ساتھ ساتھ یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ فوائد بڑی حد تک بلو بیری میں موجود اعلیٰ اینٹی آکسیڈنٹ سے منسوب ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات