کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں10پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 9پیسے تک کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں 3.48روپے تک کا اضافہ،پاؤنڈ بھی 4.82روپے مہنگا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 283.90 روپے سے کم ہو کر 283.80روپے اور قیمت فروخت 284.10 روپے سے کم ہو کر 284.00روپے ہو گئی، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک پیسے کی کمی سے 284.52روپے سے کم ہو کر 284.51 روپے اور قیمت فروخت 9 پیسے کی کمی سے 285.89 روپے سے کم ہو کر 285.80روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 3.48 روپے کے اضافے سے325.76روپے سے بڑھ کر 329.24روپے اور قیمت فروخت 3.40 روپے کے اضافے سے 328.60روپے سے بڑھ کر 332.00 روپے ہو گئی ہے،رپورٹ کے مطابق منگل کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 4.82 روپے کے اضافے سے 380.92روپے سے بڑھ کر 385.76 روپے اور قیمت فروخت 4.61 روپے بڑھنے سے 384.15 روپے سے بڑھ کر 388.76 روپے پر پہنچ گئی ہے۔