چین بڑے پیمانے پر ڈرون لائٹ شوز کے لیے مشہور ہوچکا ہے اور اب اس معاملے میں ایک شہر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شہر چونگ چنگ میں حال ہی میں ایک زبردست لائٹ شو ہوا، جس میں 11 ہزار 787 ڈرونز استعمال کیے گئے۔
چارمنگ چونگ چنگ کے عنوان سے ہونے والے ایونٹ نے ڈرون لائٹ شوز کےلیے ایک نیا معیار مقرر کیا، یوں ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق 17 جون کی رات شہر کے وسطی علاقے میں 1 لاکھ سے زائد افراد جمع ہوئے، جنہوں نے ڈرون لائٹ شو دیکھا اور سب ہی خوب محظوظ ہوئے۔
ان چھوٹے ڈرونز نے رات کے وقت آسمان کو روشن کیا، مختلف شکلیں اور تحریری پیغامات بنائے اور لوگوں کا جوش بڑھایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونز نے اس موقع پر کئی دیوہیکل ڈیزائن، رنگ برنگے پھول، شہرکا منظر بھی بنائے، تقریب میں موجود بہت ہی کم لوگ اس زبردست تکنیکی مہارت کو سمجھ سکے۔
انجینئرز نے ہر ڈرون کی انتہائی درستی کے ساتھ ترتیب دیا تاکہ صحیح وقت اور مقام پر درست تصویر اور پیغام مرتب ہو،اس کے لیے کئی بار ریہرسل بھی کئی گئی۔