ایران اسرائیل جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی جاری ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج صبح کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 757 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 4 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے سبب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا رجحان منفی رہا تھا۔
گزشتہ روز علی الصبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا۔