30 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومجرم و سزالاہور: ناجائز تعلقات کے شبہے پر بیوی کے ہاتھوں شوہر، بھتیجی کا...

لاہور: ناجائز تعلقات کے شبہے پر بیوی کے ہاتھوں شوہر، بھتیجی کا قتل: تفتیش میں نیا رخ سامنے آگیا 


لاہور میں مرد اور بھتیجی کے قتل کے معاملے کی تفتیش میں نیا رخ سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ لڑکی کے والد صداقت کو مرکزی ملزم نامزد کردیا گیا، پولیس  نے بتایا کہ لڑکی کے والد صداقت، اس کے بھائی جنید اور مقتولہ کی پھوپھی زینب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ مقتول شوکت کے بھائی محمد علی کی مدعیت میں درج کیا۔

ملزم صداقت نے شک کی بنیاد پر بیٹی شازیہ اور بہنوئی شوکت کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

ایف آئی آر کے متن  کے مطابق مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ملزم بھائی کی معاونت کی۔

مقدمہ میں نامزد لڑکی کے والد صداقت اور پھوپھی زینب کو گرفتار کرلیا گیا، واردات کے تیسرے ملزم جنید کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات