30 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغلط خبروں پر امریکی ٹی وی چینلز معافی مانگیں، ٹرمپ

غلط خبروں پر امریکی ٹی وی چینلز معافی مانگیں، ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹڑمپ اپنے ہی ملک کے ٹیلی وژن چینلز پر برس پڑے اور کہا کہ انہیں معافی مانگنی چاہیے۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ غلط خبریں چلانے والے نشریاتی ادارے امریکی طیاروں کے پائلٹوں سے معافی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ سی این این اور ایم ایس این بی سی نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی طیاروں کے حملوں کے بارے میں غلط خبریں نشر کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان چینلوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں، ان تنصیبات کو اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا سوچا گیا تھا۔

اپنے تازہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے، چاہتا ہوں معاملات جلد از جلد پرسکون ہوجائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی تبدیلی انتشار لاتی ہے، ہم زیادہ بدامنی نہیں چاہتے، ایرانی اچھے اور کاروباری لوگ ہیں، ان کے پاس تیل کی دولت ہے، وہ خود کو دوبارہ سنبھال سکتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات