33 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںزہران ممدانی نے نیویارک میئر کیلئے ہونے والا ڈیموکریٹک پارٹی کا انتخاب...

زہران ممدانی نے نیویارک میئر کیلئے ہونے والا ڈیموکریٹک پارٹی کا انتخاب جیت لیا


فوٹو بشکریہ العربیہ

زہران ممدانی نے نیویارک میئر کے لیے ہونے والا ڈیموکریٹک پارٹی کا انتخاب جیت لیا، اُن کے مخالف اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کرلی۔

زہران ممدانی نے 43 فیصد سے زائد ووٹ لیے جبکہ اینڈریو کومو 36 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔

کامیابی کے بعد زہران ممدانی نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اب ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نیو یارک کے مئیر کا انتخاب لڑیں گے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے زہران ممدانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیاسی، معاشی اور میڈیا اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی۔ 

سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ آپ میئر کا الیکشن بھی جیتیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات