کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیڈنگلے لیڈز میں پہلے ٹیسٹ کے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرآئی سی سی نے بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت کو ایک ڈی میرٹ دے کر سرزنش کی ہے۔انہو ں نے فیلڈنگ کے دوران امپائر کے فیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا تھا اورگیند کی کنڈیشن پر بحث کی تھی۔ گیند کو تبدیل کرنے سے انکار پر گیند کو زمین پر مارا تھا۔