31 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومغزہ لہو لہوخیبرپختونخوا پولیس نےجدید اینٹی ڈرون سسٹم ٹیکنالوجی حاصل کرلی،

خیبرپختونخوا پولیس نےجدید اینٹی ڈرون سسٹم ٹیکنالوجی حاصل کرلی،


خیبرپختونخوا پولیس نے میلوں دور سے دہشتگردوں کے ڈرونز کو نشانہ بنانے والی جدید اینٹی ڈرون سسٹم ٹیکنالوجی حاصل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے کہا کہ پولیس اینٹی ڈرون سسٹم سے میلوں دور دہشتگردوں کے ڈرونز کو نشانہ بناکرگرا سکےگی، اینٹی ڈرون سسٹم کو اہم سرکاری تقاریب، شخصیات اورعمارتوں کی حفاظت کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع نے کہا کہ دہشتگردوں نےشمالی وزیرستان اورجنوبی اضلاع میں دہشتگردی کیلئےڈرونز استعمال کیےہیں، پاک بھارت کشیدگی کےدوران بھی انڈیا نےپاکستان پرحملوں میں ڈرونز استعمال کیےتھے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید  کہا کہ ہم مزید جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے پر کام کر رہے ہیں، پولیس کو جدید اسلحہ اور سازوسامان سے لیس کر رہے ہیں، اینٹی ڈرون سسٹم کو محرم کےجلوسوں میں سیکیورٹی کیلئےبھی استعمال کیا جائےگا۔

ڈی آئی خان میں تھرمل ٹیکنالوجی کے بعد کے پی پولیس نے جدید آلات بھی خریدے تھے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات