29 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحماس کے ہاتھوں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک، شناخت ظاہر کردی گئی

حماس کے ہاتھوں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک، شناخت ظاہر کردی گئی


فوٹو: اسرائیلی میڈیا 

خان یونس میں حماس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی بکتربند کو دھماکاخیز مواد لگا کر اُڑا دیا، جس کے نتیجے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیل نے حماس کے ہاتھوں فوجیوں کے مرنے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی شناخت بھی ظاہر کردی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حماس کی جانب سے فوجی بکتربند گاڑی کو دھماکہ خیز ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا جس میں 7 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلاک فوجیوں کا تعلق اسرائیل کی 605ویں کومبیٹ انجیئنرنگ بٹالین سے تھا، جن کی شناخت بھی ہوگئی ہے، مرنے والوں میں ایک لیفٹیننٹ بھی شامل ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق  مزاحمت کاروں کی جانب سے بکتربند کو دھماکا خیز ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا، جو پوری طرح تباہ ہوگئی، جبکہ اس میں موجود تمام اسرائیلی فوجی آگ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد سے زمینی کارروائیوں اور لڑائیوں کے دوران غزہ کے مزاحمت کاروں کے ہاتھوں 440 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، صبح سے اب تک مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، امدادی مراکز پر بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں، مئی سے اب تک امدادی مراکز پر 500 سے زائد فلسطینی شہید کیے گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات