30 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی،...

جنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی۔

نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں نیٹو اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل میں کافی تباہی مچائی، بہت عمارتیں تباہ کیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات پر میڈیا رپورٹس کو بھی مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس لیک کی تحقیقات کررہے ہیں، پکا یقین ہے فردو میں سب کچھ ختم ہوچکا ہے، سی این این، ایم ایس این بی سی اور نیو یارک ٹائمز ایک گند ہیں، جو امریکی فوج کی شاندار کامیابی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ برے لوگ ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران یورینیم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرے گا تو اسے فوجی کارروائی سے روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر بالکل ٹھیک جارہا ہے، میرے کہنے پر اسرائیلی طیارے ایران کی فضاؤں سے واپس آئے ہیں، غزہ کے معاملے پر بھی بڑی پیش رفت ہورہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات