33 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھالو فوڈ اسٹور میں گھس کر پورے ہفتے کا شہد کھا گئے

بھالو فوڈ اسٹور میں گھس کر پورے ہفتے کا شہد کھا گئے


فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا 

برطانیہ میں 2 بھالو فوڈ اسٹور میں گھس کر پورے ایک ہفتے کی شہد کی سپلائی کھا گئے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 4 سالہ بھالو مش اور لوسی پیر کی سہ پہر جنوب مغربی انگلینڈ کے وائلڈ لائف پارک ’وائلڈ ووڈ ڈیون‘ سے فرار ہو کر سیدھا ایک فوڈ اسٹور پر گئے اور  وہاں موجود شہد کی پورے ایک ہفتے کا شہد کھا گئے۔

پارک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ بھالوؤں سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں تھا لیکن پھر بھی احتیاطاََ بھالوؤں کو دیکھنے کےلیے آئے  تمام لوگوں کو محفوظ عمارت میں لے جایا گیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ دونوں بھالو تقریباً ایک گھنٹے تک پارک سے باہر رہے  اور جب تک اُنہیں پارک میں واپس نہیں لے جایا گیا اس وقت تک سی سی ٹی وی کے ذریعے مسلسل ان کی نگرانی کی جاتی رہی۔

بیان میں یہ بھی بتایا کہ دونوں بھالو پارک واپس پہنچتے ہی فوراََ سو گئے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے کہ آخر دونوں بھالو پارک سے فرار ہونے میں کامیاب کیسے ہوئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات