33 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبھارتی براڈ کاسٹر کی شرارت، ایشیا کپ کرکٹ پرومو سے پاکستان غائب

بھارتی براڈ کاسٹر کی شرارت، ایشیا کپ کرکٹ پرومو سے پاکستان غائب


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث ستمبر میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں کہ بھارت ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے۔ البتہ بی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سائکیا نے بھارت کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔ غیر یقینی مستقبل کے دوران بھارتی براڈکاسٹر نےشرارت کرتے ہوئے لیڈز میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوران ایونٹ کا پوسٹر جاری کیا، جس میں تین ٹی ٹوئنٹی کپتان بھارت کےسوریا کمار یادیو، سری لنکا کے چرتھ اسالنکا اور بنگلہ دیش نجم الحسین شانتو کو دکھایا گیا ہے۔تاہم پاکستان کے کپتان کو شامل نہیں کیا۔ پوسٹ پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کی سربراہی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی افغانستان سے اگست میں سہ فریقی سیریز کے انعقاد کیلئے بات چیت کررہا ہے ، ایشیا کپ کے منسوخ یا ملتوی ہونے کی صورت میں میزبان متحدہ عرب امارات بھی اس میں شامل ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات