29 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایرانی پاسداران انقلاب کے شدید زخمی کمانڈر علی شادمانی شہید ہوگئے

ایرانی پاسداران انقلاب کے شدید زخمی کمانڈر علی شادمانی شہید ہوگئے


ایرانی پاسداران انقلاب کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر علی شادمانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ کمانڈر علی شادمانی گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیل نے 17 جون کو تہران پر حملے میں سینئر ایرانی کمانڈر علی شادمانی کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے علی شادمانی کو جنرل غلام علی کی شہادت کے بعد ختم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کا کمانڈر مقرر کیا تھا۔

پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر کی شہادت کی اطلاع ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کے اگلے دن سامنے آئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات