30 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایرانی وزارت خارجہ کے مطابق جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا،...

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا، خبر ایجنسی


امریکی خبر ایجنسی اے پی نے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں سے جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے کا نظام معطل ہوچکا ہے۔

اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات میں معائنہ کاروں کی واپسی اس وقت ان کی اولین ترجیح ہے۔

ویانا میں آسٹریا کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گروسی نے کہا کہ معائنہ کا نظام معطل ہوچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران نے انہیں افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے متعلق کچھ تحفظاتی اقدامات سے آگاہ کیا ہے، وہاں ملبہ اور ممکنہ طور پر بم موجود ہیں، اس لیے یہ عام معائنے نہیں ہوں گے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مہارت اور صنعتی صلاحیت ایران کے پاس اب بھی موجود ہے، اور ہمیں ایک ایسا دیرپا حل درکار ہے جو وقت کی آزمائش پر پورا اترے۔

انہوں نے زور دیا کہ سفارتی دروازہ اب بھی کھلا ہے اور ہمیں یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

گروسی نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کو مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے وقت سخت بیانات آنا فطری ہیں، لیکن ہم اب بھی سفارت کاری کے لیے پرعزم ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات