29 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایئرپورٹ پر بیلاروسی شہری نے 18 ماہ کے افغان بچے کو اٹھا...

ایئرپورٹ پر بیلاروسی شہری نے 18 ماہ کے افغان بچے کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا


فوٹو: اسکرین گریپ ایکس 

ماسکو میں بیلاروس کے شہری نے 18 ماہ کے افغان بچے کو اٹھاکر زمین پر پٹخ دیا، بچہ سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹوں کے باعث کوما میں چلا گیا۔

ماسکو کے شیریمیٹیوو ایئر پورٹ پر ایک ہولناک واقعہ پیش آیا، جس میں 31 سالہ بیلاروسی شہری نے 18 ماہ کے بچے یزدان کو اٹھاکر زمین پر پٹخ دیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا، اس نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ ’بچے کو قتل کرنے کی کوشش کر رہا تھا‘۔

ظلم کا نشانہ بننے والا بچہ ایران سے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد اپنی والدہ کے ہمراہ روس آیا تھا۔ دونوں ماں بیٹے اسی پرواز میں سوار تھے جس میں ملزم بھی موجود تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بچے کو غور سے دیکھتے اور پھر اٹھا کر زور سے فرش پر پٹختے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ اپنی والدہ کے ساتھ ایران سے بمباری کے بعد افغانستان ہوتے ہوئے ماسکو پہنچا تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں ملزم کے بارے میں پتا چلا کہ وہ مصر میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر میں کام کررہا تھا مگر منشیات کے زیادہ استعمال اور شراب نوشی کے باعث اسے ملازمت سے نکال دیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات