33 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی حملے کے بعد اب ایران ایٹمی ہتھیار بنانے سے بہت دور...

امریکی حملے کے بعد اب ایران ایٹمی ہتھیار بنانے سے بہت دور ہے، مارکو روبیو


مارکو روبیو— فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی حملے کے بعد اب ایران ایٹمی ہتھیار بنانے سے بہت دور ہے۔

اس حوالے سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے اقدام سے ایران کے جوہری پروگرام کو کافی حد تک نہیں بلکہ زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق مزید تفصیلات لے رہے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں انٹرنیشنل ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے طرز عمل پر اس کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری دی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے تصدیق کی ہے کہ پیر کو پارلیمانی کمیٹی کے طویل سیشن میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بل کی منظوری دی گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات