اسرائیلی وزراء اور حکام پر میڈیا سے گفتگو کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بین یامین نیتن یاہو نے پابندی عائد کی ہے اور مؤقف اپنایا کہ نازک صورتحال میں میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا جائے۔
اس حوالے سے اسرائیلی اور بین الاقوامی صحافیوں نے شکوہ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ نے غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
یرغمالیوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت یرغمالیوں کی واپسی کےلیے اقدامات کرے، جو ایران کے ساتھ جنگ بندی کروا سکتا ہے وہ غزہ جنگ بھی ختم کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کردیا جبکہ اسرائیل نے بھی جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔