اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینی بچے کو شہید کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین کے مغرب میں واقع علاقے “الیامون” پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک بچے کو شہید کیا۔
صہیونی فوج نے 13 سالہ فلسطینی بچے ریان تمر حوثیہ کو گردن پر گولی مار دی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے جاری فضائی اور زمینی حملوں میں آج مزید کم از کم 51 افراد شہید ہو گئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 56,077 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 131,848 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔