30 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی حملے میں ایران کی اوین جیل کا انتظامی حصہ تباہ، ہلاکتوں...

اسرائیلی حملے میں ایران کی اوین جیل کا انتظامی حصہ تباہ، ہلاکتوں کی بھی تصدیق


تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیلی حملے میں ایران کی اوین جیل کا انتظامی حصہ تباہ ہوگیا، جبکہ ہلاکتوں کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے سرکاری ٹی وی پر تصدیق کی ہے کہ پیر کے روز اسرائیل کے حملے میں تہران کی معروف اوین(Evin) جیل کے انتظامی حصے کو شدید نقصان پہنچا۔

اسرائیلی حملے کے نتیجے میں جیل کے عملے، قیدیوں اور ان کے اہلِ خانہ میں سے کچھ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

شدید نقصان کے بعد قیدیوں کو تہران صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اس حملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوین جیل کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات