31 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکمسن برطانوی اداکار ایلفی ولیم نے ٹام کروز کو بھی پیچھے چھوڑ...

کمسن برطانوی اداکار ایلفی ولیم نے ٹام کروز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا


تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ کے 14 سالہ چائلڈ ایکٹر ایلفی ولیم جنھوں نے چلییئن نژاد امریکی اداکار پیڈرو پاسکل، ہالی ووڈ کے ٹام کروز اور بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کو باکس آفس پر اس وقت پیچھے چھوڑ دیا جب اس نے اپنی فلم کا بجٹ صرف تین دن میں وصول کرلیا۔ 

انکی منفرد نوعیت کی ہارر فلم 28 ایئرز لیٹر جس میں 14 سالہ اداکار نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، یہ فلم باکس آفس پر نہایت کامیاب ثابت ہوئی۔

ماہ جون کا رواں ہفتہ دنیا بھر میں فلموں کے لیے اہم تھا۔ اس ہفتے بھارت میں عامر خان اور دھنوش بڑی اسکرین پر اپنی فلموں ستارے زمین پر اور کبیرا کے ساتھ کم بیک کر رہے تھے جبکہ مغرب میں پکسر کی فلم ایلیو سنیما گھروں کی زینت بنی ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل میٹریلسٹ اور مشن امپوسیبل 8 باکس آفس پر شاندار انداز میں پرفارم کر رہی تھیں کہ ایسے میں کمسن برطانوی اداکار کی فلم نے دھوم مچا دی۔ 

ہدایتکار ڈینی بوئلز کی فلم 28 ایئرز لیٹر اس اختتام ہفتہ پر سنیماؤں پر ریلیز ہوئی، اس کی کاسٹ میں ایلفی ویلیم کے علاوہ آرون ٹیلر جانسن، جوڈی کومر اور رالف فنس شامل ہیں، لیکن کم عمر ایلفی نے اس میں مرکزی کردار ادا کیا۔

فلم نے باکس آفس کا ریکارڈ توڑتے ہوئے امریکا میں اپنے افتتاحی ویک اینڈ پر ہی 30 ملین ڈالر کا بزنس کیا جبکہ دنیا بھر میں 60 ملین ڈالرز کمائے۔ 

اس طرح یہ فلم اس اختتام ہفتہ پر عالمی سطح پر دوسری بیسٹ کلکشن فلم بن گئی، پہلے نمبر پر فلم ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن رہی۔ فلم 28 ایئرز لیٹر نے پکسر کی اینیمیٹڈ فلم ایلیو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جس نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 36 ملین ڈالر کا بزنس کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات