32 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومغزہ لہو لہوکرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں :...

کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں : وزیراعظم کی چیئرمین نیب سے گفتگو


وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کی ملاقات ہوئی جس میں نیب کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم اور چیئرمین نیب کی ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023- 2024 پیش کی۔

رپورٹ میں قومی احتساب بیورو کے ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی دفاتر کی  ریکوریز اور کارکردگی کے حوالے سے  تفصیلات شامل ہیں۔

وزیراعظم نے ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے حوالے سے  قومی احتساب بیورو کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ ملک سے کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن سے پاک پاکستان کے ویژن کی تکمیل کے لیے نیب کو تمام ضروری سہولیات دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ نیب مالیاتی فراڈ کے متاثرین کی مدد کرنے اور ان کی رقوم کی جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

وزیراعظم نے نیب کے زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت بھی کی۔

چیئرمین نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ نیب نے گزشتہ دو سالوں میں اربوں روپے کی خرد برد کی گئی رقوم کی ریکوری کی، نیب نے سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی غیر قانونی قبضے سے بازیاب کرائی جس کی مالیت اربوں روپے ہے۔

وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ سال 2023-2024 کے دوران نیب نے 700 انکوائریاں مکمل کیں اور 218 تحقیقات مکمل کیں جبکہ 21 نئے ریفرنس دائر کیے۔
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات