32 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، شارع نور جہاں میں پولیس کا مبینہ مقابلہ، دو اسٹریٹ کرمنلز...

کراچی، شارع نور جہاں میں پولیس کا مبینہ مقابلہ، دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار



کراچی:

شہر قائد میں ضلع وسطی کے علاقے شارع نور جہاں کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی بھی پولیس کی حراست میں آ گیا۔

ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطابق، مقابلے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا۔

زخمی ملزم کی شناخت ناصر علی ولد سردار علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کے ساتھی کی شناخت صہیب عرف “میجر” ولد حنیف کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، متعدد موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، جو کہ مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے کے شواہد کے طور پر جمع کر لی گئی ہے۔

زخمی ملزم ناصر علی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی صہیب تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات