32 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی، حنیف عباسی

پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی، حنیف عباسی


وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ پچھلے ہفتے وزیراعظم کو 45 منٹ کی ریلوے پر بریفنگ دی تو انہوں نے کہا کہ آپ پہلے وزیر ہیں جو پریزنٹیشن دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی پاکستان ریلوے سے وابستہ ہے، پاکستان تھرکول، ریکوڈک اور علاقائی رابطہ چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنی ریلوے کو اس سال 7 کھرب روپے دیے، پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ریلوے ہوسٹس گرین لائن پر کام کر رہی ہے، پنجاب میں مریم نواز بہت کام کر رہی ہیں۔

حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ ریس کلب کے جم کے لیے 10 کروڑ فنڈ کرنے کی کوشش کروں گا، ہمارا ہر اسکول اور کالج انٹرنیشنل لیول پر جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات