ایران اسرائیل میں جنگ بندی کے بعد پاکستان ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز ہی 4 ہزار پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، 100 انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبار وقتی طور پر روک دیا گیا تھا۔
کاروبار کے دوبارہ آغاز پر 100انڈیکس میں 6 ہزار 556 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 723 پوائنٹس پر آگیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 725 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز شدید گراوٹ کے بعد کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔