31 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان اور ایشیائی بینک میں خواتین کی مالی شمولیت کیلئے 350 ملین...

پاکستان اور ایشیائی بینک میں خواتین کی مالی شمولیت کیلئے 350 ملین ڈالر کا معاہدہ


پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے خواتین کی مالی شمولیت کیلئے 350 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔

وفاقی وزارت اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق ویمن انکلوسیو فنانس پروگرام کے تحت 350 ملین ڈالر معاونت کے معاہدے پر اسلام آباد میں دستخط ہوگئے۔

معاہدے پر وزارت اقتصادی امور کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری سبینہ قریشی نے دستخط کیے۔

اے ڈی بی کی جانب سے منصوبے کے ایڈمنسٹریشن یونٹ کے سربراہ دنیشن راج شیوکوٹی نے دستخط کیے۔

وفاقی وزارت اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق پروگرام کے ذریعے خواتین کو مالیاتی خدمات تک بہتر رسائی دی جائے گی۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق خواتین کو کاروباری مواقع میں وسعت اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق 350 ملین ڈالر میں 300 ملین ڈالر پالیسی بیسڈ قرض، 50 ملین ڈالر فنانشل انٹر میڈیئری لون شامل ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات