36 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںٹیسٹ فائنل سے قبل آئی پی ایل کھیلنے پر دو آسٹریلین پیسرز...

ٹیسٹ فائنل سے قبل آئی پی ایل کھیلنے پر دو آسٹریلین پیسرز میں جنگ


 کراچی /سڈنی (اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے قبل آئی پی ایل کھیلنے پر دو آسٹریلوی پیسرز میں لفظی جنگ چھڑ گئی۔ سابق فاسٹ بولر مچل جانسن کے مطابق پلیئرز آئی پی ایل کو قومی فرائض پر ترجیح دے رہے ہیں ، فائنل میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد پیس اٹیک کی کارکردگی پر تحفظات ہیں۔ کمنز، اسٹارک، ہیزل ووڈ اورلائن کو ہمیشہ اہم نہیں سمجھا جاسکتا، یہ کھلاڑی اگر ایشز کے منتظر ہیں کہ وہ ان کے کیرئیر کا اختتام ہوگا۔ انہوں نے خاص طور پر جوش ہیزل ووڈ کی فٹنس پر سوال اٹھایا۔ جواب میں ہیزل ووڈ نےساتھیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل ٹیسٹ فائنل کی بہترین تیاری کا موقع تھی۔ کیونکہ آسٹریلیا میں خراب موسم کی وجہ سے پریکٹس کیلئے کوئی جگہ نہیں مل رہی تھی ۔ خیال رہے کہ انہوں نے22 وکٹیں لے کر رائل چیلنجرز بنگلور کو اپنا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ لیکن ڈبلیو ٹی سی فائنل میں صرف دو وکٹیں لے سکے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات