اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کی بات چیت کے بعد ایران پر حملے روک دیے۔
تل ابیب سے اسرائیلی وزیرِ اعظم آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ میں بات چیت کے بعد ایران پر حملے روک دیے گئے ہیں۔
ایرانی پولیس کے نائب انٹیلی جنس سربراہ شہید
ادھر ایران پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پولیس کے نائب انٹیلی جنس سربراہ شہید ہو گئے۔
ایرانی نیوز ایجنسی نے اسرائیلی حملے میں ایرانی پولیس کے نائب انٹیلی جنس سربراہ علی رضا لطفی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب ای یو خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کی خبر اچھی ہے لیکن یہ جنگ بندی تاحال کمزور ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ فریقین خطے کی کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔
ای یو خارجہ پالیسی کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مذاکرات کی میز پر واپس آیا جائے۔