31 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومغزہ لہو لہومیڈیکل ٹیسٹ میں نمبر کیوں کم آئے؛ بھارت میں باپ نے ڈنڈے...

میڈیکل ٹیسٹ میں نمبر کیوں کم آئے؛ بھارت میں باپ نے ڈنڈے مار کر بیٹی کو ہلاک کردیا


بھارت میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں باپ کی پٹائی سے 12 ویں جماعت کی طالبہ نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں سادھنا نامی طالبہ کی تشدد زدہ لاش گھر سے ملی ہے۔

سادھنا کی بیدردی سے ہلاکت باپ کے سفاکانہ مار پیٹ سے ہوئی جو میڈیکل ٹیسٹ میں کم نمبر آنے پر اپنی بیٹی سے نالاں تھا۔

پولیس نے  45 سالہ باپ دھوندی رام بھوسلے کو حراست میں لے لیا جس نے بتایا کہ وہ ایک استاد ہے اور بیٹی کو ڈاکٹر بنانا چاہتا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ سادھنا نے میٹرک 92.60 نمبر لیکر پاس کیا جس سے میری امید بڑھ گئی وہ ابھی 12 ویں کلاس میں ہے اور میڈیکل ٹیسٹ کی تیاری کر رہی تھی۔

دھوندی رام نے مزید بتایا کہ میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ سے قبل ایک سینٹر میں فرضی امتحان دیا لیکن نمبر کم آئے تھے جس پر مجھے غصہ آگیا۔

پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے سفاک باپ کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات